Skip to main content

بنیادی اور اضافہ شدہ STAR کریڈٹس کے لیے اپنا اندراج کروائیں

نوٹ: کیا آپ حیران ہیں کہ آپ کو گزشتہ سال ریاست نیو یارک سے پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ کا چیک کیوں ملا تھا، لیکن اس سال آپ کو نہیں ملا؟

ہو سکتا ہے آپ مکان مالکان ٹیکس چھوٹ کریڈٹ (HTRC) کے چیک کے بارے میں سوچ رہے ہوں جو ہم نے 2022 میں جاری کئے تھے۔

HTRC صرف 2022 کے لیے ایک سالہ پروگرام تھا؛ آپ کو 2023 یا دوسرے سالوں کے لیے HTRC چیک نہیں ملے گا۔ STAR پروگرام HTRC سے الگ ہے، اور STAR کے بینیفٹس ذیل میں سے کسی ایک کی شکل میں دیئے جاتے ہیں:

  • STAR چھوٹ، جو آپ کے سکول ٹیکس بل میں کمی ہوتی ہے۔ یا;
  • STAR کریڈٹ، جو آپ کو چیک یا ڈائریکٹ ڈیپازٹ کے ذریعے ادا کیا جاتا ہے۔

جب تک آپ اہل ہیں، آپ کو STAR کریڈٹ یا STAR چھوٹ ملتی رہے گی۔ STAR پروگرام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟ ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات ملاحظہ کریں۔

 

STAR پروگرام ہر سال مکان مالکان کو سینکڑوں ڈالرز کی بچت کروا سکتا ہے۔ آپ کو بس ایک مرتبہ اندراج کروانے کی ضرورت ہو گی، جس کے بعد محکمۂ محصولات (Tax Department) ہر سال اس وقت تک آپ کو ایک STAR کریڈٹ ادائیگی جاری کرتا رہے گا، جب تک کہ آپ اس کے لیے اہل رہتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے STAR مرکزِ وسائل ملاحظہ کریں۔ 

اسٹار کریڈٹ کے لیے، آپ کو اندراج کروانا چاہیئے، اگر آپ:

  • ایک نئے مکان مالک ہیں؛
  • STAR استثنیٰ وصول کر رہے ہیں لیکن STAR کریڈٹ پر منتقل ہونا چاہتے ہیں؛
  • ایک تیار گھر کے مالک ہیں جسے یہ خط موصول ہوا ہے کہ آپ کو STAR مراعت کی وصولی جاری رکھنے کے لیے STAR کریڈٹ کے لیے اندراج کروانا ہو گا (فارم RP-425-RMM)؛
  • مکان کی پہلے سے ملکیت رکھتے ہیں تاہم STAR استثنیٰ یا کریڈٹ وصول نہیں کر رہے؛ یا
  • ایک ایسے معمر فرد ہیں جو اضافہ شدہ STAR کریڈٹ کے لیے اہل ہو سکتا ہے۔ (نوٹ: اگر آپ پہلے سے ہی STAR کریڈٹ وصول کر رہے ہیں، تو ایسے میں آپ کو دوبارہ اندراج کروانے کی ضرورت نہیں۔ اہل ہونے کی صورت میں آپ خود کار طریقے سے اضافہ شدہ STAR کریڈٹ وصول کریں گے۔)

آپ کو اپنا اندراج اپ ڈیٹ کروانا چاہیئے اگر:

  • آپ نے ایک ایسا خط وصول کیا ہے جس میں درج ہے کہ آپ کو اپنا اندراج اپ ڈیٹ کروانا ہو گا (جیسا کہ فارم RP-425-RMM)، یا
  • آپ کی جائیداد کی ملکیت بوجہ شادی، طلاق، شریک مالک کی جانب سے اپنے حق سے دستبرداری، قانونِ بقا کے سبب تبدیلیوں، ٹرسٹ، تاعمر باقی رہنے والی ملکیت یا نام کی تبدیلی کی وجہ سے تبدیل ہو چکی ہے۔

نوٹ: ذیل میں آپ کے شروع کریں کو منتخب کرنے کے بعد، ایپلیکیشن اس انتخاب کی جانب آپ کی رہنمائی کرے گی کہ آیا آپ:

  • STAR استثنیٰ سے STAR کریڈٹ کی جانب منتقل ہو رہے ہیں،
  • اپنے اندراج کو تازہ ترین کر رہے ہیں، یا
  • STAR کریڈٹ کے لیے پہلی بار اپنا اندراج کروا رہے ہیں۔

مجھے اپنا اندراج کب کروانا چاہیئے؟

جیسے ہی آپ کا گھر آپ کی بنیادی رہائش گاہ میں تبدیل ہو، آپ کو STAR کریڈٹ کے لیے اندراج کروانا چاہیئے۔

اگر آپ STAR کریڈٹ سے STAR استثنیٰ کی جانب منتقل ہو رہے ہیں، تو STAR استثنیٰ سے STAR کریڈٹ کی جانب منتقلی کی حتمی تاریخ ملاحظہ کریں۔

میں اپنا STAR کریڈٹ کب وصول کروں گا/گی؟

آپ کے علاقے میں ہم STAR کریڈٹ کی ادائیگیوں کا اجراء کب شروع کریں گے، اس بارے میں اپ ڈیٹ شدہ معلومات کے لیے STAR کریڈٹ کی ادائیگی کا شیڈول استعمال کریں۔

STAR کریڈٹ کے لیے پہلے سے ہی اندراج یافتہ ہیں؟

آپ کو دوبارہ اندراج کروانے کی ضرورت نہیں، ماسوائے اس کے کہ آپ کے گھر کی ملکیت میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہو۔ (کن افراد کو اپنا اندراج تازہ ترین کروانا چاہیئے، اس بارے میں اوپر موجود فہرست دیکھیں۔) ہم ہر سال آپ کی معلومات کا جائزہ لیں گے اور اگر آپ اہل ہوئے تو آپ کو از خود ایک STAR کریڈٹ جاری کر دیں گے۔ آپ اپنا کریڈٹ بذریعہ ڈاک، چیک کی صورت میں وصول کریں گے، یا آپ STAR کریڈٹ براہِ راست ڈپازٹ میں اندراج کروا سکتے ہیں۔ 

کیا اضافہ شدہ STAR کریڈٹ کے لیے علیحدہ اندراج ہوتا ہے؟

نہیں،آپ کے اندراج کے بعد، اگر آپ معیار پر پورے اترے تو آپ از خود طریقے سے اضافہ شدہ STAR کریڈٹ وصول کریں گے۔ (STAR کے لیے اہلیت ملاحظہ کریں۔)

آغاز کرنے سے قبل

آغاز کرنے سے قبل، حوالے کے لیے مندرجہ ذیل معلومات حاصل کر لیں۔ اگر آپ کے پاس ضروری معلومات نہیں ہوں گی، تو آپ اپنے اندراجی عمل کو کسی بعد کے وقت میں مکمل کرنے کی غرض سے محفوظ نہیں کر سکیں گے۔

نوٹ: آپ کو ایک پراپرٹی کلید فراہم کرنا تجویز کیا جائے گا، لیکن یہ اندراج کی تکمیل کے لیے درکار نہیں۔

  • جائیداد کے تمام مالکان کے نام اور سوشل سیکیورٹی نمبرز اور ان کے شریکِ حیات کے نام (مالکان کے درمیان تعلق ظاہر کرنے کی غرض سے یہ معلومات ، آپ سے ایک سے زائد مرتبہ درج کرنے کا تقاضہ کیا جا سکتا ہے)
  • اس اسکول ڈسٹرکٹ کا نام کہ جہاں آپ کی بنیادی رہائش گاہ واقع ہے 
  • وہ اندازاً تاریخ جب مالکان نے جائیداد خریدی اور فروخت کنندگان کے نام (یہ معلومات درکار نہیں، لیکن آپ کے اندراج پر ہموار طریقے سے کام کرنے میں یہ مدد دے سکتی ہیں)
  • اگر موجودہ مالکان نے اسکول ٹیکس بل وصول کیا ہے، تو تازہ ترین بل (مثالیں ملاحظہ کریں)
  • کسی دوسری ریاست میں ملکیتی رہائشی جائیداد کا پتہ 
  • اگر قابلِ نفاذ ہے، تو ٹرسٹ کا قانونی نام 
  • تمام مالکان کے لیے سنہ 2021 کے وفاقی یا ریاستی انکم ٹیکس گوشوارے

اگر آپ کے لیے سنہ 2021 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانا درکار نہیں تھا، تو ایسے میں آپ کو جائیداد کے تمام مالکان کے لیے مندرجہ ذیل اضافی معلومات جمع کروانے کی ضرورت ہو گی:

  • کل اجرتیں، تنخواہیں، اور ٹپس
  • سود سے ہونے والی قابلِ ٹیکس آمدن اور منافع
  • ازالۂ بےروزگاری
  • کل پینشنز اور بیمہ ادائیگیاں
  • سوشل سیکیورٹی مراعات
  • دیگر آمدنی۔

تیار ہیں؟

شروع کریں

آپ کے اندراج کے بعد

  1. تصدیقی صفحے کی ایک نقل پرنٹ کریں۔
  2. اپنا تصدیقی نمبر اپنے پاس محفوظ کریں۔ اگر آپ بعد ازاں ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو تصدیقی مقاصد کے لیے آپ کو یہ درکار ہو گا۔ اگر آپ نے ہمیں اپنا ای میل ایڈریس فراہم کیا ہے، تو ہم آپ کے تصدیقی نمبر کی حامل ایک ای میل آپ کو ارسال کریں گے۔

اگر آپ اہل ہوئے، تو ہم آپ کو آپ کے اسکول ٹیکس بل کے واجب ہونے سے قبل آپ کے STAR کریڈٹ کی ادائیگی جاری کر دیں گے۔ یہ جاننے کے لیے کہ آیا آپ اس برس سے STAR کریڈٹ کی وصولی شروع کریں گے یا آئندہ برس سے، STAR استثنیٰ سے STAR کریڈٹ کی جانب منتقلی کی حتمی تاریخ ملاحظہ کریں۔

مورگیج ایسکرو اکاؤنٹس: اگر آپ کسی مورگیج ایسکرو اکاؤنٹ کے ذریعے اسکول ٹیکسز کی ادائیگی کرتے ہیں، تو ایسے میں آپ کو رہن دینے والے قرض دہندہ یا اس کے ایجنٹ کو یہ بتانے کے لیے رابطہ کرنا ہو گا کہ آپ STAR استثنیٰ سے STAR کریڈٹ کی جانب منتقل ہو چکے ہیں۔

آنے والے برسوں میں

آنے والے برسوں میں آپ کو دوبارہ اندراج کروانے کی ضرورت نہیں، ماسوائے اس کے کہ آپ کے گھر کی ملکیت میں کوئی تبدیلی واقع ہو۔ STAR کریڈٹ کے ہمراہ آپ کے اندراج کے بعد، ہر سال ہم آپ کی درخواست کا ازخود جائزہ لیں گے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ آیا آپ بنیادی یا اضافہ شدہ STAR کریڈٹ کے لیے اہل ہیں۔ اگر آپ اہل ہوئے، تو ہم موزوں مالیت میں آپ کے کریڈٹ کی ادائیگی جاری کر دیں گے۔

اگر آپ کو ہماری جانب سے خط موصول ہوتا ہے

اگر آپ کے اندراج پر عمل کاری کے لیے ہمیں اضافی معلومات درکار ہوتی ہیں، یا اگر ہمارے ریکارڈز یہ اشارہ دیتے ہیں کہ آپ کریڈٹ کے لیے اہل نہیں، تو ہم آپ کو ایک خط ارسال کریں گے۔ یہ خط یہ بیان کرے گا کہ درخواست شدہ معلومات کیسے فراہم کی جائیں اور اگر آپ اس سے اتفاق نہیں کرتے، تو کیسے ردعمل دیا جائے۔

ذرائع

فروخت شدہ کے بورڈ کے ساتھ گھر کے باہر جوڑا۔

ریئل اسٹیٹ کے پیشہ ور افراد: نئے مکان مالکان کے لیے ہینڈ آؤٹ حاصل کریں!

ریئلٹرز اور اٹارنی، جب آپ کے کلائنٹ نئے گھر خریدتے ہیں، تو ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ انہیں یہ ایک صفحے کا پرنٹ ایبل ہینڈ آؤٹ فراہم کریں: سکول ٹیکس ریلیف (STAR) کریڈٹ کے لیے رجسٹر کریں۔

Updated: